کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بھی تیز ہوائیں برقرار رہ سکتی ہیں جبکہ رات کے وقت ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال ہیں ۔
سردی بڑھتے ہی شہر میں گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔