سعودی عرب ( اُمت نیوز) زائرین کوسعودی عرب میں جدہ ایئر پورٹ سے حرم مکی تک پہنچانے کیلئے فری بس سروس کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فری بس سروس صبح دس بجے سے رات دس بجے تک فری چلے گی،فری بس سروس ہر دو گھنٹے بعد ٹرمینل ون سے حرم شریف کی طرف روانہ ہوگی
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احرام میں موجود ہونے والے زائرین اس فری بس سروس سےفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
زائر سعودی شہری نیشنل آئی ڈی کارڈدیکھا کر مفت بس سروس سے استفاد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے غیر ملکی زائرین کو ’’ اقامہ کارڈ‘‘ پیش کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ایئرپورٹ کیلئے بس سروس مسجد الحرام سے دوپہر بارہبجے سے رات بارہ بجے تک ہر 2 گھنٹے پرمہیا ہوگی۔