افغانستان ( اُمت نیوز)طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے خواتین پر یونیورسٹی تعلیم کی پابندی کافیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
افغانستان میں شریعت کی دفعات کے مطابق تعلیم اور ترقی کے امور ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔
عرب میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ جوحقوق خواتین کو ماضی میں نہیں ملے تھے طالبا ن نے وہ انہیں دیئے ہیں۔
بلال کریمی نے کہا کہ داعش کے 98 فیصد ٹھکانے طالبان نے تباہ کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ حجاب سمیت مناسب ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کرانے کے طالبان نے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی اس پر عملدرآمد نہیں کرتاتو ان کے تنظیمی لائسنس معطل کردیئے جائیںگے