کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں گھر کے اندر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ناظإ آباد اور لیاقت آباد سے بھی 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ڈیفنس فیزٹو کمرشل ایریا میں فلیٹ سےنوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔جناح اسپتال میں متوفی کی شناخت28سالہ زین خان ولد افضال خان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ڈیفنس انسپکٹر ملک اشرف نے بتایا کہ زین کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ زین کچھ دن سے پریشان تھا۔
جمعرات کی شب وہ کمرے میں سونے گیا،جب جمعہ کی صبح وہ کمرے سے باہر نہیں آیا تو اہل خانہ نے متعدد مرتبہ دروازے پر دستک دیتے رہے دروازہ نہ کھلا تو توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تواس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔ناظم آباد نمبر6 فلائی اوور کے نیچے سے 45سالہ شخص کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد نمبر10 الکرم اسکوائر کے قریب کھڑی کار سے لاش ملی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55سالہ فرید حسین ولد نورمحمد کے نام سے ہوئی۔وجہ موت جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا گیا۔