امیدواران و کارکنان کل کے الیکشن کیلئے پوری تیاری رکھیں،علی زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے امیدواران و کارکنان سے کہا ہے کہ کل کے الیکشن کے لیے اپنی پوری تیاری رکھیں،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے ٹی وی پر جاری ڈرامے میں نہ پڑیں،الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
تمام پولنگ ایجنٹس صبح وقت پر پولنگ اسٹیشن پہنچیں،ووٹرز سے درخواست ہے کہ ووٹ ڈالیں اور لوگوں سے بھی ووٹ ڈلوائیں،
ووٹرز ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے موجود رہیں،بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے تو انکی دھاندلی کی کوشش ناکام ہوجائیگی،انشاء اللہ ہم اپنا میئر لیکر آئیں گے۔