بائیکاٹ پر رد عمل

رانا ثنا اللہ کا متحدہ کے بائیکاٹ پر رد عمل سامنے آگیا

ایم کیو ایم کے تحفظات کو آصف زرداری نےبھی مانا ہے۔حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں

 

کراچی (اُمت نیوز)متحدہ کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات سےبائیکاٹ کا اعلان افسوسناک ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ بندیوں کیلئے بڑی کوشش کی ہے

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو آصف زرداری نےبھی مانا ہے۔حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے حلقہ بندیاں درست ہونے پرالیکشن ہونے چاہئیں تھے۔ ایم کیو ایم ووٹر لسٹوں پر بھی تحفظات رکھتی تھی۔الیکشن کمیشن پہلے بھی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی علیحدگی سے الیکشن کی ساکھ متاثرہوگی۔