بلدیاتی انتخابات،3سیاسی جماعتوں کالانڈھی میں کیمپ جلائے جانے کا الزام

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 3 سیاسی جماعتوں کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے کیمپس رات گئے نامعلوم افراد آگ لگا کر جلا دیئے ہیں
تفصیلات آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6کی یوسی 3 کے وارڈ 4میں پیش آیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کیمپ کھلے آسما ن تلے لگا لیے ہیں
ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے آگ لگنے کے واقع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ صبح کے وقت لگی ،کیمپس میں موجود لوگوں نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئےآگ لگائی ہے
ان کا کہنا ہے آگ لگنے سے کیمپ کےاندر تمام سامان جل چکا ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس پی کورنگی کا کہنا ہے یہ آگ کسی نے جان بوجھ کر نہیں لگا ئی ہے۔ آگ کا یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش پر قابو پا لیا گیا ہے۔