پشاور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے MNAناصر موسیٰ زئی نے جے یو آئی میں شولیت اختیار کر لی ہے ۔ انہوں نے شمولیت کا یہ اعلان مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں کیا ہے
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سیاسی تبدیلی صوبے کے اندر داخل ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 15 سال سے عوام کو جگارہا ہوں ۔JUIعوام کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ عمران خان نے اپنی مظلومیت چھپانے کیلئے کاغذ لہرایاہے۔پی ٹی آئی کے لوگ مغربی تہذیب کے نمائند ے ہیں
انہوںنے کہا کہ فیک آئی ڈیز بنا کر پارٹیوں کو چلایا جا رہا ہے، اگر تحریک انصاف کو دوبار ہ اقتدار ملا تو یہ ملک کو نا قابل برداشت حد تک نقصان پہنچائیں گے