عمران خان،پرویز الٰہی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام فائنل

لاہور ( اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیر اعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویز الٰہی سےنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات ایم این اے حسین الہٰی بھی موجود تھے۔ نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصیلی طور پر مشاورت ہوئی ہے
عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے آگاہ کیا اور نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے مانگ لی
ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے و زیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کاکہنا ہے کہ تفصیلی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصرسعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔