سندھ بلدیاتی انتخابات،پیپلزپارٹی نے بدین میں میدان مار لیا

کراچی (اُمت نیوز)سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے بدین میں میدان مار لیا،
میونسپل کمیٹی کی14 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے بارہ امیدوار ،تحریک انصاف کا1 اور جی ڈی اے کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بدین وارڈ نمبر 1سے پی ٹی آئی کےشحجھان خاصخیلی ،بدین وارڈ نمبر 2 پر جی ڈے اے کے امیدوار مدثر خاصخیلی، ،وارڈ نمبر 3 میں پیپلز پارٹی کے پوڑو خان لغاری
،وارڈ نمبر 4میں پیپلزپارٹی کے سلیمان سومرو ، بدین وارڈ نمبر 5 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار گلزار میمن ،بدین وارڈ نمبر 6سے پیپلز پارٹی کے یعقوب سومرو ، بدین وارڈ نمبر 7میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عاشق علی گوپانگ، بدین وارڈ نمبر 8 میںپیپلزپارٹی کے طارق ملاح، بدین وارڈ نمبر9سے پیپلز پارٹی کے فتح گوپانگ، بدین وارڈ نمبر10 پرپیپلزپارٹی کے حبیب الرحمان کوریجو، بدین وارڈ نمبر11سے پیپلزپارٹی کے امیداوارپیر صالح محمد قریشی ،بدین وارڈ نمبر12سے پیپلز پارٹی کے علی شیر جونیجو ، بدین کے وارڈ نمبر13سے پیپلزپارٹی کے نورمحمد ملاح، بدین کے وارڈ نمبر 14 سے پیپلز پارٹی کے علی اکبر میمن کامیاب ہوئے ہیں
اس طرح بدین میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے12جبکہ جی ڈی اے 1 اور تحریک انصاف کا 1 امیدارو کامیاب ہوا ہے۔