یو سی 6 اخترکالونی سے غیاث عباسی چیئرمین منتخب،سعید غنی کےبھائی ہارگئے
چنیسر ٹاؤن کی یوسی 3 سے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی جماعت اسلامی کے امیدوار شاہد فرمان سے شکست کھا گئے
January 16, 2023 · اہم خبریں
کرچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 6 غیاث احمد عباسی منتخب ہو گئے،واضح رہے کہ مذکورہ یو سی چنیسر ٹاؤن کا حصہ ہے جو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا حلقہ انتخاب ہے،
دوسری طرف چنیسر ٹاؤن ہی کی یوسی 3 سے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی ہار گئے۔ یہاں سے جماعت اسلامی کے امیدوار شاہد فرمان 4155 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ سعید غنی کے اپنے وارڈ سے بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔