اسلام آباد: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہوجائے گا۔ جدید حفاظتی خصوصیات کی تنصیب پر پیش رفت شروع، این جی آئی اے کا لازمی حصہ 39 ہولڈ یا ہینڈ بیگج اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
نئی مشینوں کی تنصیب کے بعد مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوگا۔ زیر تعمیر این جی آئی اے گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا این جی آئی اے کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاک چین تجارت کو فروغ ملے گا۔