مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا، فائل فوٹو
مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا، فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں ناکامی ،وفاق میں عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹ کی تیاریوں اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پنجاب کی ن لیگ کی قیادت اپنا کام صحیح طور پر انجام نہیں دے پا رہی۔

رانا ثنا اللہ پنجاب کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی امور پر توجہ نہیں پاتے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لندن میں پارٹی قیادت کو ایک رپورٹ  بھی بھجوائی گئی ہے جس میں تمام وجوہات بیان کی گئی ہیں، لندن میں قیادت نے پارٹی میں بڑی تبدیلیاں لانے کیلیے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اوراحسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے،مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کاصدربنوانے میں سرگرم ہے،رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا۔