لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ق کوتحریک انصاف میں ضم کرنےکی بات کیوں کی، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت طلب کرلی۔ کہا کہ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، آپ سے آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔