کراچی(امت نیوز)ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ اسامہ بن شعیب پرتشدد اور زخمی کرنے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ ان کے بیٹے سیدعبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا
ایف آئی آر کے متن کےمطابق بیٹے سید عبداللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والد اسامہ بن شعیب بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں اور ناصرہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود تھے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے تشددکا نشانہ بنایا۔
سیدعبداللہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو بچانے کے لیے ان کے اوپر لیٹ گیا لوگوں کی تعداد 25 سے 30 تھی جن کو سامنے آنےپرشناخت کرسکتاہوں مجھ سے بھی مار پیٹ کی، دیگرلوگوں نے آکر ہمیں ان کے چنگل سے بچایا اور موقع سےہم نجی اسپتال گئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سرپراور مجھے ہاتھ پراورجسم کے دیگرحصوں پر چوٹیں آئی ہیں میرے والد کی حالت تشویشناک ہے لہذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔