جیتی ہوئی نشستیں

ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے،حافظ نعیم

کراچی(امت نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہاہےکہ ان کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔۔ اس کےخلاف صرف کراچی میں ہی نہیں پورےپاکستان میں احتجاج کریں گے،عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا

نجی ٹی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم 100 نشستوں پر جیت چکے ہیں۔ 94نشستوں کے نتائج تو ہمارے پاس ہیں جن پر ہم جیتےہیں اس کے باوجود ہماری نشستوں کی تعداد کو کم بتایا جارہاہے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مجموعی سیٹیں 70 سے75 ہیں اس سے زیادہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلے عام دھاندلی کی جارہی ہے۔ اس کے خلاف ہم احتجاج کریں گے اور نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا ۔ اور اس دھاندلی کے خلاف ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے