لاہور(اُمت نیوز) مسلم لیگ ق کے پارٹی صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کوق لیگ کو پی ٹی آئی میںضم سے متعلق بیان پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ق نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی اور کہا ہے کہ پرویز الٰہی بتائیں کہ کیسے پارٹی کو صوبائی صدر دوسری جماعت میںضم کر سکتاہے آپ غیر آئینی اورغیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کے نامر پر رجسٹرڈ ہے۔جس کی بنا پر پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میںضم نہیںکرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پارٹی صدارت سے چوہدری شجاعت کو ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر رکھا ہے۔