نگران وزیراعلیٰ کیلیے نام آج شام تک گورنر کو بھجوا دیں گے۔ملک احمد خان
وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی،شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔
فریقین کو محمد زبیر کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے، فائل فوٹو
لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہاہے کہ نگران وزیراعلیٰ کیلیے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی،وزیراعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک احمد خان کی ملاقات ہوئی ہے، ملک احمد خان کاکہناتھا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلیے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی،وزیراعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر کو بھجوائے جائیں گے۔