خیبرپختونخوااسمبلی توڑنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول

پشاور (امت نیوز) گورنرہاؤس خیبرپختونخوا کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اسٹاف نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے  اسٹاف کے حوالے کی

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا سٹاف نے 10 بجے وزیراعلیٰ کے سٹاف سے سمری وصول کی


اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد گورنر کے پی کو بھیجی تھی، گورنر خیبر پختونخوا 48 گھنٹے میں سمری منظور کر کے دستخط کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں 48 گھنٹے کے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی، خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔