خیبر پختونخواہ (اُمت نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکے پی کے نگران وزیر اعلیٰ پرمشاورت مکمل کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے۔
جس پر نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامو ں پر مشاورت کیلئے مولانا فضل الرحمان نےپارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کیا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کے پی کے کیلئے قائم مقام وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے، جبکہ دیگر جماعتوں سے پی ڈی ایم کیمشاورت ابھی ہونا باقی ہے
، اجلاس میں قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آیا ، اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ کل تک صورتحال کٰلئیر ہوجائے گی ۔