کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ملیر ہالٹ پر جاری احتجاج کے دوران ایک شخص نے فائرنگ فائرنگ کردی ۔جسے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا
جماعت اسلامی کے احتجاج کے دوران شارع فیصل میدان جنگ بن گیا ،جماعت اسلامی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پولیس و رینجرز کی موجودگی میں پی پی کارکنوں نے فائرنگ کی ۔
جماعت اسلامی کی یوسی چار گلشن حدید کا نتیجہ تبدیل کرنے کے خلاف جاری احتجاج میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو کارکنوں نے دبوچ لیا ۔ کارکنوں نے فائرنگ کرنے والے کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا
جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ان کے امیدوار تین سو ووٹوں سے جیتے ہوئے ہیں جنہیں ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے