کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر ڈی آر او آفس پر جماعت اسلامی کے پُر امن کارکنوں پر پولیس کا بلا جواز لاٹھی چارج قابل مذمت ہے
ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت دھاندلی کو تحفظ دینے کے لیے بد معاشی پر اُتر آئی ہے۔ جماعت اسلامی کے پُر امن کارکنوں پر پولیس کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی کے مسلح لوگوں نے حملہ کیا۔پولیس حملہ آور وں کو روکنے کے بجائے پُر امن کارکنوں پر ٹوٹ پڑی۔
ترجمان نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پُر امن رہیں اور اپنی چھینی گئی نشستوں کے لیے احتجاج جاری رکھیں،سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی ہمارا مینڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرے۔