یونیورسٹی روڈ پر جماعت اسلامی کا احتجاج،پولیس رینجرز پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر جاری جماعت اسلامی کا احتجاج ختم کرانے کیلئے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جامعہ اردو یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو مکمل طور پر بلاک کردیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں اطراف کی سڑکوں پر پھنس گئی ہیں ۔

کارکنان جماعت اسلامی ٹائروں کو نذر آتش کرکے اپنی جیتی ہوئی نشست واپس لینے کے لیے احتجاج کررہے ہیں ۔ کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہے ،

 پولیس نے بھی مظاہرین  کو منتشر کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں ۔ جماعت اسلامی نے شہر بھر سے کارکنوں کو احتجاجی دھرنوں میں شامل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ شہر میں حالات کشیدہ ہورہے ہیں ۔ سندھ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے