کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعلیٰ ہاؤس اورالیکشن کمیشن کےدفترکا گھیراؤ کرنےکےلیےخود کراچی آنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیاکہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں خود کراچی آرہا ہوں ۔ ہم اپنے حق کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراو کریں گے۔ آپ کو ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنا پڑے گا۔