کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے رہنما فہیم خان کا کہنا ہے کہ رات کے دو بجے ڈی سی آفس کورنگی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
تحریک انصاف رہنماؤں کو خبر ملی تھی کہ ڈی سی آفس میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے لوگ ڈی سی عملے سے ملی بھگت کرکے جعلی ووٹ بیلٹ بکسوں میں بھر رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈی سی دفتر کو اندر سے بند کرلیا ہے اس موقع پر رکن اسمبلی راجہ اظہر و کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی ہے ۔