ترکیہ، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان

ترکیہ(اُمت نیوز) ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی 2023 کوکرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
استنبول میں جسٹس اینڈڈویلپمنٹ پارٹی گروپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک میں مہنگائی ہے۔ ہمیں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ہمارا مقابلہ 6 جماعتی اتحاد سے ہے۔
اس سے پہلے انتخابات مذہبی تہواروں اور اسکول کی چھٹیوں کی وجہ سے 8 جون 2023 کو ہونے تھے لیکن اب الیکشن ایک مہینےپہلے کرائے جائیں گے