مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو
مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو

کراچی:  پولیس وردی میں ملبوس ملزمان ایک کروڑ لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح ملزمان تاجر اور شہری سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس افسر کے گھروں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رونما ہوئیں مزاحمت پر پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹلری میدان کے علاقے زینب مارکیٹ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران چاول کے بروکر غلام محمد لاشاری سے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔متاثرہ شخص نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سفید کار میں سوار پولیس کی وردی سے مماثلت میں ملبوس مسلح ملزمان نے 70 لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ، ایس ایچ او راجہ سناور نے بتایاکہ غلام محمد لاشاری نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ رقم بیگ میں لے کر پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران واردات ہوئی۔ انھوں نے بتایاکہ واقعے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ غلام محمد لاشاری نے 60لاکھ روپے کی رقم فیصل بینک میں جمع کرائی ہے جس کی سلپ پولیس نے حاصل کرلی ہے پولیس کو شبہ ہے کہ متاثرہ شہری نے واردات سے متعلق جھوٹ بولا ہے اس کی ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے شاید غلام محمدلاشاری ڈکیتی کی واردات کا رنگ دے کر مارکیٹ والوں کی رقم ہڑپنے کی کوشش کررہا ہے تاہم اس حوالے جب امت نے غلام محمد لاشاری سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ڈکیتی کی وردات ہوئی ہے پولیس ہمیں الجھا کر واردات سے جان سے چھڑانے کی کوشش کررہی ہے ، تاہم پولیس واردات سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے کوشش کررہی ہے اور واقعے کی حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن غازی آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ میں واقع مکان میں مسلح ملزما ن داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کو سیڑھیوں کی مدد سے اندر بلایا، ملزمان نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر گھر سے لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹے اور وہا ں سے باآسانی فرار ہوگئے ،اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ملزمان پولیس وردی میں ملبوس تھے اور گھر سے 40 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹا گیا ہے ۔ اسٹیل ٹاؤن میں ملزمان پولس افسر جاوید ابڑو کے گھر میں واردات کر کے فرار ہوگئے ۔ ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق جاوید ابڑو ضلع وسطی میں انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں اور انکے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے ملزمان موبائل فون اور 50 ہزار روپے لیکر فرار ہوئے ہیں اور دیگر چیزیں وہ چیک کررہے ہیں جس کے بعدوہ مزید بتائیں گے ۔

درخواست گزار نے بتایا کہ اہلیہ اسکول میں پرنسپل کی نوکری کرتی ہیں،گھرواپس آئی تو واردات کا علم ہوا،چوری شدہ دیگر سامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 5 جی میں سب انسپکٹر شکیل کے گھر میں ملزمان داخل ہوئے اور ڈکیتی کی واردات کی اس دوران مزاحمت پر ملزموں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شکیل زخمی ہوگیا۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی طو رپر واقعے کو ذاتی رنجش قرار دیا گیا تاہم بعد میں

یہ واضح ہوا کہ پولیس افسر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ، زخمی افسر نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔علاوہ ازیں باغ کورنگی میں قائم خدمت گوپانگ فاونڈیشن پاکستان کےدفتر کیئر سنٹر میں چارسے زائد مسلح ملزمان منگل کی رات 8 بجے داخل ہوئے ، ملزمان نے ڈکیتی اسلحے کے زور پر تمام افرادکو یرغمال بنالیا اور آفس کالیپ ٹاپ 2 موبائل فون 70 سے 80 ہزار روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔