کورنگی کی فیکٹری میں آتشزدگی ، ایک ملازم جاں بحق ،دوسرازخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں دوا ساز کمپنی میں آگ لگنے سے ایک ملازم جھلس کر جاں بحق ہوگیا

پولیس حکام کے مطابق آگ میری ٹکس نامی میڈیسن کمپنی کے تھرڈ فلور پر لگی ۔حادثے میں میڈیسن کمپنی کے ملازم حماد کو فلور سے باہر نکلنے کا موقع نہ ملا اور وہ جھلس کر دم توڑ گیا۔

آگ لگنے سے شیشے ٹوتنے کے باعث کمپنی کا دوسرا ملازم زخمی ہوگیا ۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا

آگ پر قابو پالیا گیا ہے،فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں چھ سے سو زائد ورکرز موجود تھے،آگ فیکٹری کی بالائی منزل پر گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد لگی۔نوجوان کی موت گیس سلنڈر کے قریب موجود ہونے کے باعث ہوئی،سلنڈر پھٹنے کا دھماکا اتنا شدید تھاکہ فیکٹری کی دیورا میں دراڑیں پڑ گئیں، فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات اور سلنڈر موجود ہیں مگر ورکرز افراتفری میں اسے استعمال نہ کرسکے