لبنان(اُمت نیوز) لبنان ارکان پارلیمنٹ نے ایوان میں انوکھا احتجاج کیا ہے۔ 2 ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کے طور پر ایوان میں رات سوتے ہوئے گزاری ہے۔
یہ احتجاج نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے ملک میں جاری تعطل کے خلاف کیا گیا تھا۔نیا لبنانی صدر منتخب کرنے میں لبنانی پارلیمنٹ مسلسل نا کام ہے اور 2 دن پہلے 11 دفعہ اس سلسلے میں ناکامی ہوئے ہیں
ایک احتجاجی رکن نجات صلیبا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم یہاں لبنان کی ایک اچھی صبح طلوع ہونے کیلئے سوئے ہیں
دوسرے رکن پارلیمنٹ ملحم خلف کا کہنا ہے کہ لبنان کو بچا سکتے ہیں ۔ ہمارا احتجاج اس لیے تھا کہ پارلیمنٹ کے سیشن کو جاری رکھنا چاہتے تھے تاکہ نئے سربراہ کا انتخاب فوری عمل میں لایا جائے
خلف بیروت رکن پارلیمنٹ ہیں اور وکلاء بار کےسابق سربراہ بھی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
نحن هنا لنرفع الصوت بضرورة ان يكون لنا رئيس قادر على وضع حدّ لانهيار البلد!
ادعوا الزملاء النواب للتوجه فورا الى المجلس حتى انتخاب الرئيس! pic.twitter.com/LPhkSVHCjg— Najat Aoun Saliba (@najat_saliba) January 19, 2023
خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک میں فرقیہ وارانہ اشرافیہ کےخلاف احتجاج جاری تھا۔لبنانی سیاست 1975 سے 1990 تک خانہ جنگی کا شکار رہی ہے