برازیل (اُمت نیوز) جنسی ہراسانی کے الزام میں برازیلین فٹ بالر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فٹبالر ڈینی الویز پر اسپین میں ایک خاتون کیساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ واقعہ 31 دسمبر کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔
فٹبالر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت نے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
برازیلین فٹ بالر میکسکیو کے کلب کی طرف سے کھیل رہے ہیں،انہوں نے طویل کیریئر میں بڑے ٹائٹل جیت رکھے ہیں
ہسپانوی پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے کی کوئی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔