آئی سی سی کیساتھ 25لاکھ امریکی ڈالرکا فراڈ

آئی سی سی کیساتھ 25لاکھ امریکی ڈالرکا فراڈ

اسلام آباد( اُمت نیوز)آئی سی سی کے ساتھ 25 لاکھ امریکی ڈالر کا فراڈ ہوگیا ہے۔ کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی سائبر کرائم کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اسے 25 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔
2022ء میںICC کے ساتھ یہ فراڈ مبینہ طور پر امریکہ میں ہوا تھا۔ اس کام کیلئے فراڈ کرنیوالوں نےبی ای سی(بزنس ای میل کمپرومائز ) کا استعمال کیا ہے
ایف بی آئی کے مطابق یہ فراڈ مالی طور پر نقصان پہنچانے والا سب سے مؤثر آن لائن جرم ہے۔جبکہ آئی سی سی اس معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیارکیے ہوئے ہے۔کیونکہ اس کا تعلق امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں
آئی سی سی سے رقم کیسے اکائونٹس میں منتقل ہوئی ہے۔ملزمان کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ رقم ایک ہی بار نکالی گئی یا کئی بار منتقل کی گئی ہے۔