بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سےصرف ایک ہفتے میں 13000 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین میں رواں ماہ کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے ہوا ہے ، کورنا وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے کوششیںکی جارہی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں ، ہلاک ہونے والے تمام افراد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ماہرین نے خبردارکیا تھا کہ کورونا وائرس کی لہرچین میںعروج پر ہے ، رواں برس تقریبا ایک ملین افراد چین میں کورونا سے زندگی کی بازی ہارسکتے ہیں ۔
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔
خیال رہے چین میں نئے قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا جس کے بعد کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے ۔