نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکردیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 فروری کو بحرین میں ہوگا جس میں ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ ہارون رشید ممبرمینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک افغانستان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پی ایس ایل کے بعد شارجہ میں ہوں گے اور پاک افغان سیریز کا معاوضہ دونوں ملک میں شئیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کیلیے مکی آرتھر سے نوے فیصد معاملات طے پا چکے ہیں وہ جلد عہدہ سنبھال لیں گے۔