کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات دیر سے آنے والی بجلی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بریک ڈاؤن کے بعد کراچی لیاقت آباد کا سی ون ایریا 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہے۔
بعض علاقوں میں رات تین بجے بجلی بحال تو ہوئی لیکن صبح سویرے ایک بار پھر بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، گولیمار، دھوراجی، ملیر، بفرزون، شادمان، گلستان جوہر، کشمیرکالونی، اختر کالونی، ،قیوم آباد، محمود آباد،پی ای سی ایچ ایس، گارڈن، ماڈل کالونی، رفاع عام، الفلاح سوسائٹی، یاسین آباد، گلشن شمیم اور لانڈھی سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی طرف بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، آدھ گھنٹے کیلئے آتی پھر غائب، بجلی کی اس آنکھ مچولی برقی آلات کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹیجک تنصیبات پر بجلی پہنچانا ترجیحات میں شامل ہے، شہر میں بجلی کی بحالی کا عمل بتدریج جاری ہے۔