پنجاب کی نگراں حکومت نے اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی

لاہور(امت نیوز)پنجاب کی نگراں حکومت نے آتے ہی صوبے میں بڑے پیمانےپر اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی ۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا

محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے