سعودی عرب(اُمت نیوز) سعودی عرب میں مجلس شوریٰ نے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا دفتر کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مجلس شوریٰ کونسل کے نائب صدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سعودی عرب اور آئی ایم ایف کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کےبعد عالمی مالیاتی فنڈز کا دفتر سعودی عرب میں کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بھی معلومات کےتبادلے کا آغا زہوا ہے۔پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
معاشی حکام کے مطابق منی بجٹ سے متعلق اقدامات سے بھی آئی ایم ایف کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں
وزارت خزانہ حکام کے مطابق سرکلر ڈیٹ ، بجلی ،گیس قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف کوآگاہ کیا جارہا ہے ، ٹیکس وصولیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ،
آئی ایم ایف کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ، پاکستان آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کرے گا ،قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔