اسلام آباد(اُمت نیوز )اسلام آباد میں تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ فروخت ہوگیا ہے۔بلیو ایریا میں واقع پلا ٹ 8ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے نے 24 تا 26 جنوری 2023 کی تاریخ مقرر کر کے جناح کنونشن سنٹر میں بولی کروائی جا رہی ہے۔
CDA just auctioned Islamabad’s most expensive plot in its history with price of more than 8.54 billion. Total 4 plots sold so far for an amount of 11 Billion 95 Crores. Keep it up team CDA.
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) January 24, 2023
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بارہ کمرشل اور چھتالیس رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔
سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے ہی روز 22 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کا معاوضہ 8 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے
CDA auction has taken a very good start. Two plots in I-14 Markaz sold for Rs 1.3 Billion combined. Another plot of I-8 Markaz with reserved price of 1.2 Billion likely to end up at 1.5 Billion. 🤞
Good going team CDA. Keep up the good work. #CDAAuction #CapitalDevelopment
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) January 24, 2023
واضح رہے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ دارالحکومت کے کاروباری علاقے بلیو ایریا میں واقع ہے اس کے علاوہ مہنگے ترین نیلام کیے گئے دو پلاٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14 اور سیکٹر آئی 8 کے مرکز میں واقع ہیں۔جبکہ اسلام آبادبلیو ایریا میں واقع پلاٹ نمبر 26 ساڑھے 22 ارب سے زائد مالیت میں نیلام کیا گیا ہے اور یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ فروخت ہوا ہے۔