لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعد اد رات گئے زمان پارک پہنچ چکی ہے۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کوگرفتار کرنے کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا،
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے،
کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران کو گرفتار کر سکے
سوچنا بھی مت کیونکہ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) January 24, 2023
واضح رہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں