لاہور( اُمت نیوز) زمان پار ک کے باہرجنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہورزبیر خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صبح کے چار بج رہے ہیں۔زمان پارک میں کارکنان کاجم غفیر موجود ہے۔صبح تک لوگ یہاں موجود رہیں گے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور کا کہنا ہے کہ جن کارکنان کو رات کو پیغام نہیں ملا ،وہ اور تحریک انصاف کے سٹیک ہولڈر، سچے پاکستانی اپنے لیڈر عمران خان کا دفاع کرنے کیلئے صبح 7 سے زمان پارک پہنچیں۔
زبیر خان نیازی نے کہا کہ ہم زمان پارک کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔اپنے کپتان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیںگے
زمان پارک کو ایک منٹ کے لیے تنہا نہیں چھوڑیں گے، جو کارکن ابھی نہیں پہنچ سکے، وہ صبح 7 بجے سے زمان پارک پہنچنا شروع کریں ۔