عراق (اُمت نیوز)2014 میں سیکڑوں فوجی کیڈٹس کے قتل عام میں ملوث داعش کے 14افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق داعش کے جنگجوئوں نے اسبائیکر فوجی اڈے سے جو ن 2014ء میں00 17 شیعہ کیڈٹوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔
کریمنل کورٹ نے 2014 میں کیمپ سبائیکرکے قتل عام میں ملوّث 14 مجرم دہشت گردوں کو تختہ دارپرلٹکانے کا حکم دیا ہے۔
داعش کے چودہ افراد 30 دن کے اندسزائے موت کیخلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
سزائے موت دینے کے حکم پر عمل کیلئے عراقی صدر کی اجازت ضروری ہے۔
سزائے موت کے احکامات پرعمل درآمد کے لیے عراقی صدرکی منظوری ضروری ہے۔واضح رہے کہ 2016ءمیں 36 افراد کوقتل عام میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔