پشاور(اُمت نیوز) پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نےصوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
کے پی کے میںقومی پرچم کل سرنگوں رہے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔متاثرہ خاندانوں کو صوبائی حکومت تنہاء نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں 59 افراد شہید جبکہ 157ے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی۔