اسلام آباد( اُمت نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں تیز بارش اور موسم خراب ہونے کے باعث اماراتی صدر اسلام آباد نہیں پہنچ سکے ،صبح ساڑھے سات بجے سے ٹکٹ آف کے منتظر تھے
موسم خراب ہونے کے باعث سکیورٹی حکام نے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔پرواز نے رحیم یارخان سے اسلام آباد آنا تھا۔
موسم کی خرابی کے باعث اماراتی صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔