نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 

اسلام آباد (اُمت نیوز) سپریم کوٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر متعدد اعتراضات بھی لگائے گئے ہیں۔

رجسٹرارآفس کا کہنا ہے کہ عوامی اہمیت، بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی درخواست گزار کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا ہے۔

اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر نے پارٹی سیکریٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو آرٹیکل 248 کے تحت  فریق نہیں بنایا جا سکتا ، جبکہ پی ٹی آئی نے درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے ،

پی ٹی آئی نے ایک ہی پٹیشن میں کئی طرح کی درخواستیں دے دی ہیں جن کو نہیں سنا جا سکتا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کیخلاف درخواست دی تھی۔