پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں سونا9 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی اونس قیمت بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 22 ڈالر کی کمی ہوئی ہےاور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1902 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2250 روپے پر آگئی۔