افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پشاورکی مسجد میں ہونے دھماکا سانحہ اے پی ایس سےکم نہیں ، ایسا تو بھارت اور اسرائیل کی مساجد میں بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کرنےکیلئے اتفاق رائےکی ضرورت پر زور دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز میں 100افراد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے ہمیں اس ہال میں بریفنگ دی گئی، ہمیں کہا گیا کہ ان لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے، افغانستان جنگ کے بعد ہزاروں لوگوں کو پاکستان سیٹ کروایا گیا، دہشت گردی کے کل کےواقعے میں 100 افراد شہید ہوئے، خودکش حملہ آور نے مسجد میں پہلی صف میں خود کو اڑایا، ہمیں قومی یکجہتی کی ایک بار پھر ضرورت ہے، ضرب عضب جیسا  آپریشن شروع کرنے کے لیے اتفاق رائےکی ضرورت ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کرے گی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے ہیں، افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں، اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں حملہ نہ بھارت میں ہوتا ہے نہ اسرائیل میں،  نائی الیون میں ہمیں دھمکی ملی ہم ڈھیر ہوگئے، افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر  آگئی