میانوالی ،تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

میانوالی  (اُمت نیوز) پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہو کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں
تھانہ مکڑوال پر مبینہ طور پر دہشت گردوںنے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ مقابلہ میں بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گرد اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں
ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کی طرف روانہ ہو گئے، بہادری و فرض شناسی پرآئی جی پنجا ب کی ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔


آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔