لاہور(اُمت نیوز) زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کیمپوں کوروشن رکھنے کیلئے بجلی چوری شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میںکارکنوں کےکیمپوں کو روشن رکھنے کیلئے پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے باہر سرکاری بجلی چوری شروع کردی ہے
الیون کے وی تاروں پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنےکے بعد سے کارکنان نے زمان پارک کےباہر ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اسی روز فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی جیل میں ہیں ۔
عمران خان کے گھر زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں کو رات کے اندھیر ے میں روشنی فراہم کرنے کیلئے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ڈائریکٹ بجلی کی تاروں پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی ہے۔