وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات

اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کو نجم سیٹھی نے پاکستان میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر بریفنگ دی ہے
پی ایس ایل 8 کے کامیاب انعقاد کیلئےکیے گئے اقدامات سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا،


شہباز شریف نے چیئرمین عبوری مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی کو سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے