وزیر اعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت آ ج ہوگا، اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈا کی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
اجلاس میںتوانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی، ملکی، سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے لوئر گریڈ پٹرول کی فراہمی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اسلام آباد کیلئے ویسٹ مینجمنٹ پلان وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ECCکے 17 اور 25 جنوری کے فیصلے توثیق کےلئے پیش ہونگے۔