اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے تھانہ آبپارہ میں اپنا بیان جمع کروادیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنا بیان تھانہ آبپارہ میں جمع کروایا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے۔درخواست گزار نے جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اپنی شناخت چھپائی ہے۔میرے خلاف تھانہ آبپارہ میں جمع کروائی گئی درخواست سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ میں نےعمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ میرے پاس اس معاملے کے نہ تو کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی میرا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف شہری کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی۔